تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:16

چیف جسٹس کے قافلے میں شامل گاڑی الٹنے سے اہلکار جاں بحق

جنگ نیوز -


اسلام آباد… چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے قافلے میں شامل گاڑی الٹنے سے زخمی ہونیوالا ایک رینجرز اہلکار چل بسا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو اسلام آبادمیں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دوسیکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے تھے۔ جسٹس افتخار چوہدری کا قافلہ انہیں ائیرپورٹ چھوڑنے کیلئے جارہاتھاکہ ائیرپورٹ چوک کے قریب اس میں شامل ایک ڈبل کیبن سیکیورٹی گاڑی الٹ گئی تھی ، زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور جا رہے تھے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.