تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:27

ملک بھرمیں فوجی آپریشن بندہونے چاہئیں،فریدپراچہ

جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید احمد پراچہ کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے نتیجے میں پورے ملک میں فوجی آپریشن بند ہونے چاہئیں۔ وہ امریکی دھمکیوں کے خلاف منصورہ لاہور کے باہر نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اپنی پالیسیاں نہ بدلیں تو انہیں عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث سانحہ ایبٹ آباد، ریمنڈ ڈیوس اور ڈرون حملوں جیسے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ چالیس سے زائد ملکوں کی افواج افغانستان میں شکست کھا چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.