30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:27
عیداورمحرم:امن وامان کے قیام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت نے عید اور محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ کالعدم تنظیموں پر کڑی نگاہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے آئی جی پولیس، خفیہ اداروں، کمشنرز، ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں حساس مقامات کی نشاندہی اور کالعدم تنظیموں اور ان کے کارکنوں پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ فرقہ واریت پھیلانے والے علما اور ذاکرین کی زبان بندی اور ضلع بندی کا ہوم ورک مکمل کر لیا جائے۔ ڈویثرنل اور ڈسٹرکٹ امن کمیٹیوں کو فعال بنا کر مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔