تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:27

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر48بھارتی ماہی گیرگرفتار

جنگ نیوز -
کراچی…میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر48بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرکے آٹھ کشتیوں کوقبضے میں لے لیا ہے۔ترجمان ایم ایس اے کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کومتعدد بار پاکستانی سمندری حدود سے باہر جانے کوکہاگیا لیکن نہ ماننے پر بھارتی ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے 48 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کے زیراستعمال آٹھ کشتیوں کو قبضے میں لے لیا۔ترجمان ایم ایس اے کے مطابق رواں ماہ بھارتی ماہی گیروں نے چوتھی بار پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور اب تک 94 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے21 کشتیوں کو قبضے میں لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.