تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:27

سانحہ 30ستمبراوریکم اکتوبر کے شہداء کی برسی ،دعائیہ اجتماعات منعقد

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے زیرا ہتمام سانحہ 30ستمبراور یکم اکتوبر 1988ء کے شہداء کی 23ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔برسی کے سلسلے میں ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکئے گئے اورشہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا،قرآن وفاتحہ خوانی کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادکراچی میں ہواجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرفاروق ستار،انیس احمدقائمخانی،اراکین رابطہ کمیٹی سیدشعیب احمدبخاری، کنور خالدیونس ،کنور نوید جمیل ،جاویدکاظمی ،شاہدلطیف، ڈاکٹر نصرت، رضا ہارون،اشفاق منگی، کیف الوریٰ،یوسف شاہوانی،گلفرازخان خٹک،سیف یارخان، شاکر علی ، سلیم تاجک ،ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان،منتخب حق پرست عوامی نمائندے،ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان، سیکٹرز و ذیلی یونٹ کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردعوام ،حق پرست شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔اس موقع پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی وسابق صوبائی وزیرعبدالحسیب نے خشو ع و خضوع کے ساتھ فاتحہ خوانی اوردعاکرائی۔ بعدازاں اجتماعی دعا کی گئی جس میں سانحہ 30ستمبر اور یکم اکتوبر 88ء کے شہداء سمیت تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ کراچی کی طرح اندرون سندھ میں ایم کیوایم کے زونل دفاترحیدرآباد،میرپورخاص،سکھر،نوابشاہ، سانگھڑ، ٹنڈوالہیار ،گھوٹکی، جامشورو ،عمرکوٹ ،ٹھٹھہ، نوشہرور فیروز، بدین، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور ،دادو، قمبرشہداد کوٹ،کشمور،جیکب آباد،صوبہ پنجاب کے شہرراولپنڈی،لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد، ملتان سمیت تمام اضلاح ،خیبرپختونخواکے شہرایبٹ آباد،بلوچستان کوئٹہ، نصیر آباد،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں مظفرآباد،میرپور،اوالاکوٹ اورباغ کے علاوہ ایم کیو ایم صوبائی و ضلعی دفاترمیں سانحہ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر88ء کی یادمیں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اورشہداء کوان کی لازوال قربانیوں پرزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔دریں اثناء ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اورسینٹر ل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے سانحہ 30، ستمبر حیدرآباد اور سانحہ یکم اکتوبرکراچی 1988ء کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ شہیدوں کی قربانیوں کے صدقے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کامیابی سے ضرور ہمکنارہوگی ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ 30ستمبر اور یکم اکتوبر 1988ء کو حیدرآباد اور کراچی میں معصوم و بے گناہ شہریوں کا وحشیانہ قتل عام کیا گیا اور معصوم لوگوں کا یہ قتل عام ملک کی تاریخ کا ایسا سیاہ باب ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ تمام تر جبر و تشدد اور ظلم کے ہتھکنڈوں کے باوجودحق پرستی کی تحریک کراچی اور حیدرآباد سے نکل کر اب ملک بھر میں پھیل چکی ہے اور اب کوئی بھی سازشی ہتھکنڈہ نہ تو مظلوم عوام کو گمراہ کرسکتا ہے اور نہ ہی حق پرستانہ جدوجہد سے باز رکھ سکتا ہے ۔ ایم کیوایم امریکہ کے سینٹر آرگنائزر و اراکین نے سانحہ کے تمام شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.