30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:27
بشیرخاصخیلی کی گرفتاری ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سے حلف نامے طلب
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے جئے سندھ ترقی پسندپارٹی کے رہنمابشیر خاصخیلی کی گرفتاری کے خلاف دائر آئینی درخواست پر ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ اور دیگر سے 10 اکتوبر تک ذاتی حلف نامے طلب کرلئے ہیں۔درخواست گزاراعجاز خاصخیلی نے پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بھائی بشیرخاصخیلی کو رینجرز اہلکار سچل گوٹھ سے اٹھا کر لے گئے تھے اور اب تک ان کا کوئی نام و نشان نہیں۔ درخواست میں بشیر خاصخیلی کی گمشدگی کا ذمہ دار ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس، ٹی پی او گلشن اقبال اور ایس ایچ او تھانہ سچل کو ٹھہرایاگیاہے۔ عدالت نے ان تمام مدعا علیہان کو دس اکتوبر تک بشیر خاصخیلی کو پیش کرنے یاحلف نامے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔