تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:42

سلارزئی قبائل کا پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان

جنگ نیوز -


باجوڑ ایجنسی… باجوڑایجنسی کے سلارزئی قبائل نے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیاہے کہ اگر امریکا نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تواس کومنہ کی کھانی پڑے گی۔ سلارزئی قبائل کے مختلف قبیلوں اور اقوام کے سر کر دہ عمائد ین انور زیب خان، ملک محمد یونس، ملک سلطان یار، ملک امتیاز، ملک محمد یوسف، ملک منظور شاہ، ملک غلام رسول خان اور سینکڑوں زعماء مشیران اور علماء کرام نے مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکا کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر حملے کی صورت میں افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیاہے۔ قبائلی عمائدین نے کہاکہ دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں پاکستان خود بہت زیادہ متاثر ہوا ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ نے پاکستان کے کردار پر شک کرکے انتہائی غیر دانشمندی کا مظاہرہ کیاہے۔دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی کے علاقے پڑانگ درہ سے ایک مقامی شدت پسند کی لاش ملی ہے جبکہ اسی تحصیل کے علاقہ پرتہ میں فورسز کی کارروائی میں 3 شدت پسند گرفتار کرلئے گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.