تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:42

ننکانہ،میٹرک میں امتیازی نمبر حاصل کرنیوالی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

جنگ نیوز -


ننکانہ صاحب…اس سال میٹرک کے امتحان میں تحصیل لیول پر ٹاپ کرنے والی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تحصیل شاہ کوٹ کی یہ بچی مسلسل سکتے میں ہے اوراس کی زندگی ایسا امتحان بن گئی ہے۔وہ ایک امتحان جس کا کبھی کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ کی اس طالبہ نے چند ہفتے پہلے ہی کالج میں داخلہ لیا تھا۔ علاقے کے بااثرملزمان اسے کالج سے اس بہانے لے گئے کہ اسکی پھوپھی انتقال کرگئی ہے جبکہ اس کی والدہ کی حالت بھی غیر ہے۔ملزمان طالبہ کو فیصل آباد روڈ پر ایک ویرانے میں لے گئے اوراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اورگھناوٴنی واردات کے بعد اسے ویرانے ہی میں پھینک دیا۔ پولیس نے زیادتی کا مقدمہ تو درج کرلیا مگر کسی ملزمان کو گرفتارنہیں کیا۔ بچی کواسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ بچی کے لواحقین کے مطابق بااثرملزموں نے ان کی بیٹی کو اسپتال سے بھی خارج کرادیا۔ حوا کی یہ بیٹی اب اپنے گھر میں زندہ لاش بن کرچارپائی پر پڑی ہے اور سکتے کی حالت میں ہے۔ اسکے دونوں ہاتھ منہ پر ہیں اور وہ ماں باپ اورچھوٹے بھائی کو اپنا چہرہ بھی دکھانے کے قابل نہیں رہی۔ لڑکی کی والدہ کے بین اورآ و بکاسننے والا کوئی نہیں۔ علاقے کے تھانے دار کا کہنا ہے کہ ایک ملزم نے ضمانت کرالی ہے جبکہ دوسرامفرورہے۔ جبکہ ڈی پی او ننکانہ صاحب کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیس کے تفتیشی افسر کو معطل کردیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.