30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:42
ارکان ایبٹ آبادکمیشنکا اسامہ کے کمپاوٴنڈ کادورہ،شہادتیں قلم بند
جنگ نیوز -
ایبٹ آباد…ایبٹ آبادکمیشن کے ارکان نے اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ کا اچانک دورہ کیا۔16عینی شاہدین نے کمیشن کے سامنے پیش ہوکر شہادتیں قلم بندکرادی ہیں۔ایبٹ آبادکمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کی قیادت میں ارکان آج اچانک ایبٹ آبادمیں اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ پہنچے۔ اس موقع پر فوج اور پولیس کے افسران بھی ان کے ساتھ تھے۔ کمیشن کے ارکان نے شواہد کا بغورجائزہ لیا اور پھر وہاں سے کمشنر ہاوٴس چلے گئے۔ آج صحافی ،مقامی افراد اور عینی شاہدین کمیشن کے سامنے اپنے بیانات قلمبند کراسکیں گے۔اب تک16 عینی شاہدین نے اپنے بیانات قلمبندکرائے ہیں۔کمیشن کے سامنے پیش ہونے والے افرادمیں بیشتر کا تعلق بلال ٹاوٴن اور ٹھنڈا چوہا علاقے سے بتایا جاتاہے۔ کارروائی کے اختتام پر کمیشن کی جانب سے صحافیوں کو بریفنگ بھی متوقع ہے۔