تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:42

اسلام آباد:امریکی سفارت خانے کے زیرتعمیروئیرہاوس پر تعمیراتی کام رکوادیاگیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…اسلام آباد کے صنعتی سیکٹرآئی نائن میں وفاقی ترقیاتی ادارے نے امریکی سفارت خانے کے زیرتعمیروئیرہاوس پرجاری تعمیراتی کام رکواکرپلاٹ کوسیل کردیاہے۔سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ سرور سندھو نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ اس وئیرہاوس کی تعمیرکیلئے اجازت نامہ حاصل نہیں کیاگیا۔پلاٹ پر 25 ہزار مربع فٹ غیرقانونی تعمیرات کی گئی ہیں۔جنہیں گرانے کافیصلہ بعدمیں کیاجائے گا۔ ڈی جی سی ڈی اے کے مطابق محفوظ الٰہی نامی فیکٹری مالک سے یہ پلاٹ کرائے پرحاصل کیاگیاتھااورغیرقانونی تعمیرات پچھلے کچھ عرصہ سے جاری ہیں۔ ترجمان امریکی سفارت خانہ مارک اسٹرا نے رابطہ کرنے پر جیونیوزکو بتایا ہے کہ یہ پراپرٹی امریکی سفارت خانے کا وئیرہاوس ہے تاہم اس میں بنکرقائم کئے جانے کی خبردرست نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.