تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:53

ربیع سیزن میں پنجاب اور سندھ کو پانی کی قلت کو سامنا ہوگا،ارسا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…ارسا کے چیئرمین راوٴ ارشاد علی نے کہا ہے کہ ربیع سیزن میں مجموعی طور پر پنجاب اور سندھ کو 15 فیصد پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ میں قلت نہیں ہو گی۔ارسا کی ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس چیرمین راوٴ ارشاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں ربیع سیزن کے لئے صوبوں میں پانی کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا۔ چیرمین ارسا نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ربیع سیزن میں تین کروڑ 40 لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہو گا، دریاوں کے بہاؤ سے 2کروڑ20 لاکھ جبکہ پانی کے ذخیرے سے ایک کروڑ 20 ایکڑ پانی دستیاب ہو گا۔ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے ارکان، سیکرٹیری آبپاشی، واپڈا اور وزارت پانی وبجلی کے حکام نے شرکت کی۔ ایڈوائزری کمیٹی میں آبی ذخائر سے اضافی پانی کا اخراج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کے تحت پانی کا اخراج 51 ہزار کیوسک کم کردیا جائے گا۔ فیصلے کے بعد تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 92 ہزار کیوسک سے کم کرکے 50 ہزار کیوسک ہوجائے گا۔ منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 29 ہزار کیوسک سے کم ہوکر 20 ہزار کیوسک ہوجائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.