تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:53

کراچی:چوہدری اسلم کے گھر پر ہونیوالا دھماکا خود کش ہے،تحقیقا تی رپورٹ

جنگ نیوز -


کراچی…ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھر پر ہونے والے خودکش حملے سے متعلق تحقیقاتی اداروں نے اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کردی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھر پر ہونے والا دھماکہ خود کش حملہ ہے اور خود کش حملہ آور پک اپ گاڑی میں آیا تھا اور خود کش حملے میں 300 کلو دھماکہ خیر مواد استعمال کیا گیا تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور کی عمر 20 سے 25 سال تھی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری اسلم کے گھر پر ہونے والے خود کش حملے سے متاثرہ گاڑیوں کو درخشاں تھانے منتقل کردیا گیا اور چوہدری اسلم کے گھر کے سامنے والی سڑک کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.