30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:27
راولپنڈی: دس کروڑ روپے کی چوری شدہ ہیرے جواہرات بیٹے سے برآمد
جنگ نیوز -
راولپنڈی…راول پنڈی میں کروڑوں روپے مالیت کے چوری شدہ ہیرے جواہرات برآمد کر لیے گئے، ملزم زیور بنانے والے کارخانے کے مالک کا بیٹا نکلا۔تھانہ وارث خان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی راول ٹاون ملک مطلوب نے بتایا کہ صرافہ بازار سے 10 کروڑ کے ہیرے جواہرات کی چوری میں کارخانہ مالک کا بیٹا عمران ملوث ہے۔ ایس پی کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا اور اس کے قبضے سے چوری کیے گئے ہیرے جواہرات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران نے اپنے بھائی عامر کے وسیع کاروبار سے حسد کی وجہ سے یہ واردات کی۔