تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:42

جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر میں امریکا مخالف مظاہرے

جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی کے تحت کراچی، لاہور اور پشاور میں امریکا مخالف مظاہرے کئے گئے۔کراچی میں ریلی کے شرکاء کو امریکی قونصلیٹ جانے سے پولیس نے روک دیا۔مقررین نے کہاکہ پاکستان کے خلاف ممکنہ امریکی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد ہوچکی ہے۔کراچی میں نمازجمعہ کے بعدمختلف مساجدکے باہراحتجاجی مظاہرے کئے گئے۔جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت مظاہرین اورنگی ٹاوٴن سے ہوتے ہوئے کراچی پریس کلب پر جمع ہوئے اورپھر وہاں سے انہوں نے امریکی قونصلیٹ کی جانب مارچ کیا۔شرکاء کو ایم ٹی خان روڈ پر پولیس نے آگے بڑھنے سے روک دیا۔اس موقع پر سابق رکن سندھ اسمبلی نصراللہ شجیع نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد قوم فیصلہ دے چکی ہے کہ جو امریکا کے خلاف احتجاج کو روکے گا وہ امریکا کے یاروں کی صفوں میں ہوگا۔لاہورمیں ملتان روڈ منصورہ کے باہر بھی جماعت اسلامی کے تحت احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید احمد پراچہ نے خطاب میں کہا کہ ناقص پالیسیوں کے باعث سانحہ ایبٹ آباد، ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اور ڈرون حملوں جیسے واقعات رونما ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں فوجی آپریشن بند ہونے چاہئیں۔ پشاور میں جماعت اسلامی کی جانب سے تحفظ پاکستان ریلی نکالی گئی۔مقررین کا کہناتھا کہ حکمران بیرون ممالک رکھی ہوئی قومی دولت پاکستان منتقل کر دیں تو ملک کے معاشی مسائل حل ہو جائینگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.