تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:42

پنجاب میں بجلی کا بحران شدید،شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ ہوگیا

جنگ نیوز -


لاہور… لاہوراورپنجاب کے دیگرشہروں میں بجلی کابحران شدت اختیار کرگیا ہے،100سے زائد فیڈر ایک ساتھ بند کرنے سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹے جبکہ شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔لیسکو حکام کے مطابق نیشنل سینٹر اسلام آباد براہ راست لاہورکے گرڈ بندکررہاہے، لیسکو کا شارٹ فال 1300 جبکہ ملک میں سات ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے،آئی پی پیز نے صرف دو ارب روپے لیکر پلانٹ چلانے سے انکار کردیا، انکا مطالبہ ہے 56ارب روپے فوری ادا کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی، لوہاری ، اقبال ٹاون ، جوہر ٹاون ،گرین ٹاون ،گلبرگ اور کینٹ کے علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں

..


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.