30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:27
اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی،رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ ان کاکہناہے کہ آگ بجھانے کے سلنڈر میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر کارروائی کی جانا تھی۔اسلام آباد ٹریفک پولیس دفتر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک نے کہا کہ ترنول کے علاقہ میں دو گاڑیوں سے 10 سلنڈر برآمد ہوئے جن میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ ایک اور کارروائی میں پولیس نے دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو روکا ہے جس میں دہشت گردوں کے قبضہ سے راکٹ لانچرز،خودکش جیکٹس اور دیگر سامان برآمد کیاگیاہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں شہریوں سے ملاقاتیں کریں گے اور شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ رحمان ملک نے کہاکہ آ ل پارٹیز کانفرنس حکومت کی کامیابی ہے۔