تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:27

پاکستان کے بغیر افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں،مائیک مولن

جنگ نیوز -


ورجینیا...امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل ملن نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے بغیر خطے کا کوئی حل ممکن نہیں۔ورجینیا میں اپنے اعزاز میں ہونے والے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل مائیک ملن نے کہا کہ جنرل مارٹن ڈیمسے کے لیے افغان جنگ سخت چیلنج ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے شراکت کے بغیر خطے کا مستحکم مستقبل نہیں۔ایڈمرل ملن نے یقین ظاہر کیا کہ خطے کا حل پاکستان کے بغیر ممکن نہیں جنرل ڈیمسے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر انداز میں چلانے میں کامیاب ہونگے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.