30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:27
کراچی:شہری چھ سے آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کاعذاب سہنے پرمجبور
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے شہری چھ سے آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عذاب سہنے پر مجبور ہیں جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی میں اضافے کے بعدرہائشی اورتجارتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم کر کے3سے 6 گھنٹے کردیاگیاہے۔کے ای ایس سی اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان گیس کی فراہمی کے تنازع کی سزاکراچی کے شہریوں کوبھگتناپڑرہی ہے شہریوں کا کہناہے کہ وہ روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں،جبکہ بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرتے وقت دن اور رات کی تمیز بھی نہیں کی جاتی ہے۔ بجلی کی باربار بندش سے لوگوں کوپانی کی قلت کا بھی سامناہے۔بعض علاقوں میں کم وولٹیج کی شکایت بھی ہے جس کے باعث قیمتی الیکٹرانک سامان خراب ہورہاہے۔دوسری جانب ترجمان کے ای ایس سی نے جیونیوز کو بتایاکہ گیس کی فراہمی میں مزید بہتری آنے پر لوڈشیڈنگ میں اور کمی کا امکان ہے۔