تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:27

امریکی غلامی سے نجات کا یہ سنہری موقع ہے،امیرجماعت اسلامی

جنگ نیوز -
لاہور...جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے عوام کو سڑکوں پر رہنا ہو گا، امریکی غلامی سے نجات کا یہ سنہری موقع ہے۔منصورہ لاہورمیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ کہ قوم نے غفلت کی تو حکمران امریکا کے آگے گٹھنے ٹیکنے میں دیر نہیں لگایں گے، بد امنی اور دہشتگردی کی وجہ امریکہ نواز پالیسی ہے۔ اے پی سی میں شریک سیاسی اور فوجی قیادت نے یہ موقف تسلیم کیا ہے کہ فیصلے بندوق کی نوک پر نہیں ڈائیلاگ کی بنیاد پر کیے جائیں کی، حکمرانوں نے اگر اے پی سی کے فیصلے پربھی عمل نہ کیا تو عوامی غیظ و غضب سے بچ نہیں سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.