30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:27
نواز شریف سے گورنر پنجاب اور محمود اچکزئی کی ملاقات
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سیگورنر پنجاب لطیف کھوسہ اور پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقاتیں کی۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں میاں نواز شریف سے ملاقات میں ان کی شرکت اور اپنا کردار ادا کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماوٴں نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک دوسرے سے تعاون پر اتفاق بھی کیا۔پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی، دونوں رہ نماوٴں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا،راجہ فاروق حیدر،چودھری جعفر اقبال اور مشاہد اللہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر میاں نواز شریف اور محمود خان اچکزئی نے آل پارٹیز کانفرنس کی متفقہ قرارداد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت اس پر عمل درآمد یقینی بنائے تاکہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالا جا سکے۔