30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:27
ملک میں کوئی نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ پالیسی نہیں،ظفراقبال قادر
جنگ نیوز -
کراچی...نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ظفراقبال قادر نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ پالیسی نہیں ہے،کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے عوام میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں حالیہ سیلاب سے 81 لاکھ لوگ متاثر ہیں، متاثرین میں راشن کے 18 لاکھ تھیلے اور 3 لاکھ خیمہ تقسیم کئے جا چکے ہیں، اور اب بھی بہت سے متاثرین کو خیموں کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نے سیاسی بنیادوں پر امدادی سامان کی تقسیم کا نوٹس لیا ہے، اور صورت حال کے جائزہ کے لئے پارلیمانی کمیٹی قائم کردی ہے۔