تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:43

اسپین: چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ،خاتون ہلاک

جنگ نیوز -
اسپین: چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ،خاتون ہلاک

میڈرڈ…اسپین میں مسلح شخص نے چرچ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں ایک خاتون سر پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی،حملہ آور نے بھی خودکشی کرلی،میڈرڈ میں کیتھولک چرچ میں واقعہ کے وقت تیس افراد عبادت میں مصروف تھے،،لوکل میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چرچ میں گھس کر فائرنگ کی تو ایک خاتون سر میں گولی لگنے سے چل بسی،،،جب کہ ایک اور عورت سینے میں گولی لگنے سے زخمی ہے،حملہ آور نے بعد میں خودکشی کرلی،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور چرچ کے اطراف دیکھا گیا تھا اور وہ لوگوں سے چرچ میں عبادت کے اوقات کی معلومات حاصل کررہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.