1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:43
کابل : نوجوان راک فیسٹول کی تیاریوں میں مصروف
جنگ نیوز -
کابل : نوجوان راک فیسٹول کی تیاریوں میں مصروف
کابل…جنگ اور دھماکوں کے شکار افغان نوجوان ان دنوں راک فیسٹول کی تیاریاں کررہے ہیں،جو بہت جلد دارالحکومت کابل میں ہورہا ہے،افغانیوں کی زندگی گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی گونچ سنتے گذر رہی ہے،لیکن اب وہ راک فیسٹول سے لطف اندوز ہوسکیں گے،ستر کے عشرے سے جنگ زدہ ہونے والے افغانستان میں یہ پہلا راک فیسٹول ہوگا،جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد اب روایتی لوک دھنوں سے ہٹ کر مغربی موسیقی کو اپنا رہے ہیں،طالبان کے خطرے کے پیش نظر اس فیسٹول کی تشہیر نہیں کی جارہی تاہم سینہ بہ سینہ ہونے والی پبلسٹی نے اسے وقت سے پہلے ہی مشہور بنادیا ہے۔