1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:17
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد ... اوگر ا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ،اوگرا کے نو ٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت4روپے 15 پیسے اضافے کے بعد 88 روپے95 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے اور ڈیزل ایک روپے 51 پیسے اضافے کے بعد 94 روپے15 پیسے فی لٹر تک پہنچ گیا ہے۔ ہائی اوکٹین 2 روپے 72 پیسے مہنگا کردیا گیا اور ہائی اوکٹین کی قیمت 109 روپے 93 پیسے فی لٹر سے بڑھ کر اب112 روپے 65 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل کسی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ86 روپے62 پیسے فی لٹر پر برقرار ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور اس کی قیمت 83 روپے 52 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جار ی کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔