تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:55

سیلاب متاثرین کیلئے صرف ایک ماہ کی خوراک کا ذخیرہ رہ گیا ،اقوام متحدہ

جنگ نیوز -


نیویارک…اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے صرف ایک ماہ کی خوراک کا ذخیرہ رہ گیا ہے،اقوام متحدہ نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے خوراک کی امداد کے لئے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے پچاس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں،اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان مسلسل دوسرے سال سیلاب سے متاثر ہوا ہے،اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثر لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں،جن کی فوری مدد کرنا ضروری ہے،اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کے لئے 357 ملین ڈالر کی اپیل کی تھی اب تک صرف 19 ملین ڈالر ہی مل سکیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.