1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:42
عدلیہ اور فوج کی عبوری حکومت قائم کی جائے، مشرف
اے آر وائی - سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل عدلیہ اور فوج کے زیر انتظام عبوری حکومت قائم کرنی چاہیئے۔
یہ بات انہوں نے لندن میں آل پاکستان مسلم لیگ کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔عوام دو بڑی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز کو دو بار آزما چکے ہیں اب ان کی جماعت کو موقع دیا جائے نئی حکومت ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔