تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:54

تورغر میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا،2اہلکار جاں بحق

جنگ نیوز -


مانسہرہ…خیبر پختون خوا کے ضلع تورغر میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو پولیس اہل کار جاں بحق اوکم از کم 8 زخمی ہوگئے۔ضلع تور غر کے ڈی سی او فرید خان کے مطابق بسی خیل کے گاوٴں شاہ ڈاگ سے 32 پولیس اہل کار ٹریننگ کے لئے تین گاڑیوں میں ایبٹ آبادجا رہے تھے۔ سفر کے دوران ایک وین سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور 8سے 10 اہل کار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بٹ گرام کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.