1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:41
سلمان تاثیرقتل کیس:ممتاز قادری کو موت کی سزا
اے آر وائی - سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ملزم ممتاز قادری کو سزائے موت سنادی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم ممتاز قادری کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔ ممتاز قادری نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو چار جنوری کو کوہسار مارکیٹ اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔