1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:31
کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز روانہ
اے آر وائی - کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز دوسوسڑسٹھ عازمین حج کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہوئی۔ ملک کے دیگر شہروں کے بعد پی آئی اے نے کراچی سے بھی حج آپریشن شروع کردیا ہے۔ پہلی پرواز رات ایک بجکر بیس منٹ پر روانہ ہوئی۔ اس موقع پر کراچی ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔
کراچی ایئرپورٹ پر عازمین حج کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لئے اسکاؤٹس اور دیگر رضاکار بھی موجود رہے۔ عازمین حج اپنے سفر حج کے موقع پرجذباتی نظر آئے ۔ عازمین حج کو الوداع کہنے کے لئے ان کے عزیز و اقارب بھی ساتھ آئے تھے۔ وہ اس عظیم مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لئے جاتے ہوئے شدت جذبات سے آبدیدہ ہوگئے۔