1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:22
فیصل آباد: ملت گرامر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ
اے آر وائی - سانحہ کلر کہار میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کے اسکول ملت گرامر کی رجسٹریشن ضلعی انتظامیہ نے منسوخ کرکے عمارت کو سیل کردیا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی روشنی میں ڈی سی او فیصل آباد نسیم صادق نے اسکول کو سیل کرنے کا حکم دیا جس پر ای ڈی او ایجوکیشن سہیل عمران اور اے سی سٹی ظہیر انور نے اسکول کی عمارت کو سیل کردیا۔
دوسری جانب ڈی سی او فیصل آباد نے یکم اکتوبر کو حادثے میں زخمی ہونیوالے بچوں کے ورثا کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ زخمی بچوں کا تعلیمی سال بچانے کیلئے والدین کے ساتھ مشاورت کی جائے گی جس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے کہ اسکول کا انتظام ضلعی انتظامیہ سنبھال لے یا بچوں کو دوسرے تعلیمی اداروں میں داخل کروایا جائے۔
ذرائع کے مطابق ملت گرامر اسکول رہائشی علاقے میں ایف ڈی اے کے این او سی کے بغیر کمرشل بنیادوں پر چلایا جارہا تھا۔ علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسکول مالک شفیق انور کے پاس آسٹریلین نیشنلٹی ہے اس کے فرار ہونے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ اسے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔