1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:12
سیلاب زدگان کیلئے صرف ایک ماہ کی خوراک رہ گئی،اقوام متحدہ
اے آر وائی - اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وسائل تیزی سے ختم ہوتے جارہے ہیں اور بڑی تعداد متاثرین کو خوراک پینے کے صاف پانی اور دواؤں کی فراہمی رک جانے کا خدشہ ہے ۔
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کو آرڈینیٹر ٹیمو پکالا کے مطابق سیلاب متاثرین کے پاس صرف ایک ماہ کی خوراک رہ گئی ہے۔ عالمی برادری سیلاب متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کرے۔ ان کے مطابق اقوام متحدہ نے متاثرین کیلئے 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی امداد کی اپیل کی تھی اب تک صرف ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرکی رقم وصول ہوئی ہے۔ مزید امداد نہ ملی تو بڑی تعداد میں متاثرین کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔
اقوام متحدہ کے مطابق ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فوری ضرورت ہے، دو لاکھ پچھہتر ہزار افراد کو خوراک ، دو لاکھ چھیانوے لوگوں کو طبی امداد اور کم از کم ایک لاکھ پچھہتر کو قیام کی سہولتوں کی فوری ضرورت ہے۔