تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:54

سلمان تاثیرقتل کیس،ممتاز قادری کو سزائے موت سنا دی گئی

جنگ نیوز -


راولپنڈی…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتازقادری کو موت کی سزا سنا دی ۔ مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی اور فیصلہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز علی شاہ نے سنایا۔ ممتازقادری نے سلمان تاثیر کو 4 جنوری2011 کوفائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ 14فروری کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم پہلے ہی اپنے جرم کا اقرار کر چکا ہے، کسی کو بھی کسی بنیاد پر قتل کرنے کا حق نہیں دیا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.