تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:42

’را۔ون ‘کی تشہیر کیلئے شارہ رُخ، فرح خان سے بھی ہاتھ ملانے کو تیار

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈکنگ شاہ رُخ خان آج کل بے حد زوروشور سے اپنی سائنس فکشن فلم RA Oneکی پروموشن میں مصروف ہیں اور اس کے لیے وہ کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شاہ رخ اور فرح خان کی دوستی بے شک اختلافات کا شکار ہے تاہم اپنی فلم کی تشہیر کے لیے شاہ رخ اب فرح خان سے بھی ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے بہترین دوست ریتک روشن کے مشورے پر شاہ رخ ڈانس رئیلٹی شو جسٹ ڈانس کے فائنل میں شرکت کریں گے جس میں ریتک کے ساتھ ساتھ فرح خان بھی جج کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ اس ڈانس رئیلٹی شو کا فائنل آج اکتوبر کوٹیلی کاسٹ کیا جائے گا لہٰذا اب دیکھنا یہ ہے کہ ماضی کے یہ اچھے دوست ایک دوسرے سے مل کر کیسے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.