1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:50
پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 142 ہوگئی
اے آر وائی - پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 142 ہوگئی۔ لاہور میں آج تین خواتین سمیت چار افراد ڈینگی وائرس کی نذر ہوگئے۔
لاہور میں ڈینگی بخار سے ایک خاتون سمیت دو افراد میو ہسپتال اور دو خواتین سروسز ہسپتال میں جاں بحق ہو ئیں۔
پنجاب میں ڈینگی بخار سے متاثر افراد کی تعداد ساڑھے بارہ ہزار تک جا پہنچی جن میں سےگیارہ ہزار سے زائد افراد کا تعلق صرف لاہور سے ہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے ڈینگی ایمرجنسی اجلاس میں لاہور سمیت دیگر شہروں میں انتظامات سخت کرنے کی ہدایات دے دیں اور ڈینگی مکاؤ قدم بڑھاؤ مہم کو خصوصی طور پر بڑھانے کے لئے بھی احکامات جاری کردیئے ہیں۔