تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:42

3لاکھ82ہزار لیگو بلاکس سے تیار کی گئی فورڈ گاڑی

جنگ نیوز -


نیویارک…این جی ٹی…امریکا کی ایک گاڑی ساز کمپنی نے اپنے گاڑی کے نئے ماڈل کی تشہیر کے لیے اُس کا لیگو ماڈل تیار کرلیاہے۔فورڈ گاڑی کے نئے ماڈل کے اصل حجم کے برابر اس لیگو ماڈل کو تیار کرنے میں 22افراد کو2ہزار 500گھنٹے لگے ہیں۔اصل ماڈل کے وزن کا تقریباً نصف یہ لیگو ماڈل تیارکرنے کے لیے 3لاکھ82ہزار858لیگو بلاکس استعمال کیے گئے ہیں۔فورڈ گاڑی کے اصل ماڈل سے مماثلت رکھتا یہ لیگو ماڈل فلوریڈا کے لیگو لینڈ پارک میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے ذریعے اس گاڑی کی خریداری میں اضافے کی توقعات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.