1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:42
ملت گرامر اسکول کے طلباء کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے اجلاس طلب
جنگ نیوز -
فیصل آباد… کلر کہاراسکول بس سانحہ کے حوالے سے ملت گرامر اسکول کی رجسٹریشن کینسل کر کے عمارت کو سیل کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے زیر تعلیم بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے آج والدین کا اجلاس طلب کر لیا ۔ گذشتہ روز ضلعی حکام کے ایک اجلاس کے بعد ای ڈی او ایجوکیشن نے تحریری احکامات جاری کرکے اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر کے عمارت کو سیل کر دیا اور بتایا کہ یہ فیصلہ اسکول انتظامیہ کی طرف سے مسلسل غلط بیانی ، مس کنڈکٹ اور مس مینجمنٹ کی پاداش میں کیا گیا ہے آج ملت گرامر اسکول کے ہزاروں طلبا و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے ڈی سی او نسیم صادق نے آرٹس کونسل کے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں والدین کا اجلاس طلب کیا ہے اجلاس میں طے کیا جائے گا کہ ضلعی انتظامیہ ملت گرامر اسکول کا انتظام خود سنبھال لے یا اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو دوسرے اسکولوں میں فوری داخل کروادیا جائے۔