1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:42
کوئٹہ:اندرون ملک سے آنے والی ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کا سلسلہ برقرار
جنگ نیوز -
کوئٹہ… اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کا سلسلہ برقرار ہے،ٹرینوں کی تاخیر آمد کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ ریلوے انکوائری کے مطابق اندرون ملک سے گذشتہ روز کوئٹہ آنے والی تمام ٹرینیں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے آج صبح پہنچیں ، جبکہ آج کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل آٹھ گھنٹے راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس سات گھنٹے تاخیر سے رات دوبجے جبکہ پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس چھ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں ان ٹرینوں کی آمد میں مزید تاخیر بھی ہوسکتی ہے،ذرائع کے مطابق ریلوے انجن پرانے ہونے کے باعث ٹرینوں کی آمد میں تاخیر ہو رہی ہے اس صورت حال سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔