1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:42
کوئٹہ:سٹیلائٹ ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
جنگ نیوز -
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاون میں پرانی دشمنی کی بنا پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شیر احمد نامی نوجوان اپنی گاڑی میں سٹیلائٹ ٹاون سے گذر رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ شیر احمد کو طبی معائنہ کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا ۔