1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:16
عام چا ک سے پو رٹریٹس بنا نے والا معذورچینی شخص
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . . . واٹراورآئل کلرز سے تو دنیابھر میں بے شمار پینٹنگز بنائی جا تی ہیں لیکن چین میں ایک ایسا با صلاحیت آرٹسٹ بھی مو جو د ہے جو ایک ٹانگ سے معذور ہو نے کے باوجود عام چاک سے پورٹریٹس تخلیق کر تا ہے۔Cong Languiنا می اس آرٹسٹ کی ایک ٹانگ کو بچپن میں بیماری کے باعث اس کے جسم سے علیحدہ کر دیا گیاتھا لیکن اس کی معذوری اس کے حوصلے پست نہ کر سکی اور یہ اس محرومی کا روگ لگا نے کے بجائے ایک ماہر اسٹریٹ آرٹسٹ بن گیا۔اس آرٹسٹ کے ہاتھوں سے بنے تقریباً تما م فن پارے مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں لیکن ان میں مو نالیزا کا پورٹریٹ اپنی مثا ل آپ ہے جسے اس نے مختلف مقامات پر3سو سے زائد مر تبہ تخلیق کیا ہے۔