1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:8
لوڈشیڈنگ سے ڈینگی مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ،شہباز شریف
اے آر وائی - وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نے ڈینگی کے مریضوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے جبکہ بجلی کے بار بار آنے جانے سے کروڑوں روپوں کی مشنری تباہ ہو گئی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے
وزیراعظم کو اپیل کی کہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں۔میاں شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر ہم نے اپنی چال نہ بدلی تو خونی انقلاب آجائے گا۔