تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:16

بھارت سے تجارت بڑھانے کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنگ نیوز -


اسلام آباد . . . . . ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور بھارت کے فروغ تجارت و سرمایہ کاری کی تنظیم کے درمیان سرحد پر تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے اور تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ادارہ فروغ تجارت کے جاری اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے دورے پر گئے ہوئے پاکستان کے تجارتی وفد نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر مذاکرات کیئے۔اسی حوالے سے بھارت اور پاکستان میں تجارت کوفروغ دینے کے اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیئے گئے۔ اس یادداشت کے تحت دونوں ملک سرحد پر ہونے والی نمائشوں میں شرکت کریں گے اور سرمایہ کاری کے لیئے دونوں طرف کے تاجروں کو سہولت بھی فراہم کریں گے۔ ادارہ فروغ تجارت کے چیف ایگزیکٹو طارق اقبال پوری نے ایک ہفتہ طویل مذاکرات کو کو انتہائی حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.