1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:27
سمندری حدود کی خلاف ورزی پر48بھارتی ماہی گیرجیل منتقل
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی کی مقامی عدالت نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر48 بھارتی ماہی گیروں کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیاہے۔بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا۔پولیس کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکارسمندر میں معمول کے گشت پر تھے کہ پاکستانی ایکسکلوزو اکنامک زون میں بھارتی ماہی گیر گھس آئے، پہلے انہیں وارننگ دی گئی تاہم وہ نہ نکلے جس کے بعد48 ماہی گیروں کو گرفتار کر کے 8 کشتیاں قبضے میں لے لی گئیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے آج عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے بھارتی ماہی گیروں کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔