تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:27

ایم کیوایم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی مذمت

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . متحدہ قومی موومنٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ عوام کومسائل کی چکی میں پیسنے کاعمل فوری بند کیاجائے۔ ایم کیو ایم اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی کا کہناہے کہ عوام طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاری سے پہلے ہی پریشان ہیں بیروزگاری عروج پرہے،ایسے حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دانشمندانہ اقدام نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کی پالیسی فی الفور واپس لی جائے۔ایم کیوایم کیاعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی کے پیر کوہونے والے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے تحریک التواء جمع کرائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.