تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:31

افغان صدر کا طالبان کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

جنگ نیوز -


کابل . . . . . افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ، ساتھ ہی وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان کی طرف سے حملے رکوانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔صدارتی دفتر سے جاری بیان میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ طالبان سے بات چیت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی شدت پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان ہی کو ان سے مذاکرات کرنے چاہئیں ۔ افغان صدر نے پاکستان سے نورستان اورکنڑمیں ہونے والے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ وزارت خارجہ سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ معاملہ پاکستان کے سامنے رکھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.