تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:42

لاہور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد118ہو گئی

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . لاہور میں مزید دو افراد ڈینگی وائرس کے باعث چل بسے شہر میں مرنے والوں کی تعداد 118 جبکہ پنجاب میں 127 ہو گئی ہے۔ ڈینگی وائرس کے تدارک کے لئے انڈونیشیا کے طبی ماہرین کی ٹیم آج لاہور پہنچ رہی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ نرسریز اور پرائیویٹ کاآپریٹو سوسائٹیز میں سپرے کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 464 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبے میں ڈینگی متاثرین کی تعداد بارہ ہزار تین سو اناسی جبکہ لاہور میں دس ہزار نو سو چار ہو گئی۔ آج میواسپتال لاہور میں ڈینگی کے دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ریلوے کالونی کی 26 سالہ کرن اور شیخوپورہ کا چالیس سالہ بابر شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں دس ہزار پانچ سو پچاسی مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں بڑی تعداد میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ بیالوجی، زوالوجی کے طلبا اور اساتذہ کو ڈینگی مہم میں شریک کیا جائے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ٹائروں کے پرانے گوداموں اور دیگر مقامات پر ڈینگی کے لاروے ختم کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.