تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:28

سچ بھارتی کھلاڑیوں سے برداشت نہیں ہورہا ،شاہدخان آفریدی

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . . پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کا خود دماغ ٹھیک نہیں ہے بلکہ میں کہوں گا کہ ان کا خود کا کرکٹ کیریئر فاسٹ بولرز نے ہی ختم کیا،انہوں نے یہ بات سارو گنگولی کی جانب سیکہے گئے اس بیان کے رد عمل میں کہی جس میں گنگولی نے کہا تھا کہ ''شاہد خان آفریدی کاماتھا خراب ہے''۔جیو ٹی وی سے بات کرتے ہو ئے آفریدی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سچین ٹنڈولکر دنیا کے مانے ہو ئے بیٹسمین ہیں لیکن بھارتی اپنے سلیبرٹی کے بارے میں سچ نہیں سن سکتے اوریہ سچ بھی بھارتی کھلاڑیوں سے برداشت نہیں ہورہا ،مجھے یاد ہے کہ چندی گڑھ میں سچن کے سینے پربال لگی تھی اور وہ میدان سے باہرچلاگیاتھا، شعیب اختر کی تیز گیندوں سے ٹنڈولکر گھبراہٹ کا شکار تھے نہ صرف وہ بلکہ شعیب اختر نے اپنے کچھ اسپیل سے تو آسٹریلین بیٹسمینوں کوبھی ہلاکر رکھ دیا تھا ۔ شاہدآفریدی نے مزید کہا کہ ہوسکتاہے کہ مستقبل میں وہبھی اپنی کوئی کتاب تحریری کریں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا جواب تھاکہ آف دی فیلڈبھارتی کھلاڑیوں سے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں،جارحانہ کرکٹ عادت ہے لیکن گراوٴنڈکی حدتک ایساہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.