1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:27
ایم کیو ایم نے میری وجہ سے 3 مرتبہ حکومت چھوڑی،ذوالفقار مرزا
اے آر وائی - سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے انکی وجہ سے تین مرتبہ حکومت چھوڑی۔ بینظیر بھٹو کے قتل کا بدلہ خودلوں گا۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ہر پارٹی میں کرمنل موجود ہیں، قاتلوں کا پتہ ہوتا تو خود ہی پکڑ لیتا۔ ذوالفقار مرزا کا کہناتھا کہ جو کچھ بھی کہا درست کہا۔ میں نے دنیا کو سچ بتایا ہے اب ملک کی حفاظت نوجوانوں نے کرنی ہے۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ مرنے کے بعد انہیں لندن نہیں، اللہ کے پاس جانا ہے، بدین میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد ذاتی پیسوں سے شروع کی۔