تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:43

لاہور:مذہبی،سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں،بدترین ٹریفک جام

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام رہا،ہرطرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،بعض جگہوں پر گاڑیوں کا پٹرول ختم ہونے سے دوہری پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور کے مصروف ترین مال روڈ اور فیروز پور روڈ پر مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا،شاہراہ فاطمہ جناح،لوئرمال،ہائیکورٹ چوک،لکشمی چوک ،فیروزپورروڈ،مین بلیوارڈگارڈن ٹاوٴن، کینال روڈ،شیخ زایداسپتال روڈ،یونی ورسٹی روڈ اورکلمہ چوک سمیت اکثر مقامات پر ہر طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں،شہری کئی گھنٹے مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پرپھنسے رہے،اس اذیت ناک صورتحال کے باوجود کئی مقامات پر ٹریفک وارڈنز خاموش تماشائی بنے رہے اور ٹریفک بحال کرنے مکمل طور پر ناکام رہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.