1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:43
محکمہ صحت سندھ نے ڈینگی انفارمیشن سیل قائم کر دیا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . محکمہ صحت سندھ نے عوام کو ڈینگی بخار کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے ڈینگی انفارمیشن سیل قائم کر دیا ہے جہاں چوبیس گھنٹے ماہر ڈاکٹرز رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔ محکمہ صحت سندھ کے اعلامیے کے مطابق یہ سیل پیر سے سول اسپتال کراچی میں کام شروع کرے گا، ڈینگی انفارمیشن سیل میں چوبیس گھنٹے ڈاکٹرز عوام کی رہنمائی کے لیے موجود رہیں گے، اعلامیے کے مطابق فون نمبرز021-32766060-5 پر رابطہ کر کے ڈینگی بخار کی علامات، بیماری ، علاج اور سرکاری اسپتالوں میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔