تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:43

فیفا فٹبال فارہوپ پراجیکٹ میں کوچنگ کا پہلا مرحلہ لاہور میں مکمل

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . فیفا کے پراجیکٹ فٹبال فار ہوپ کے سلسلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کوگراس روٹ لیول پرتربیت دینے والے کوچز کوچ کاپہلامرحلہ لاہور میں ختم ہوگیا۔فیفا نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فٹبال کی تربیت کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کوگرانٹ دی تھی۔فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والے ٹریننگ کیمپوں میں 70کوچز کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی حصہ لیا۔سیکرٹری فیڈریشن کرنل احمد یار لودھی کا کہناتھاکہ فٹبال فارہوپ پراجیکٹ کے تحت کوچز کو گراس روٹ لیول پر تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بچوں کو تربیت دے سکیں۔پراجیکٹ میں شامل ہونے والے کوچز نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے اس طرح کے ٹریننگ سیشن بہت مفیدثابت ہوسکتے ہیں ۔فٹبال فار ہوپ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 6 سال سے لے کر 15سال کی عمر کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس پراجیکٹ سے بہت کچھ سیکھنے کوملا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.